چلتی ٹرین سے لوہا چوری کرنے والا بچہ، حیران کن ویڈیو سامنے آگئی، دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں


 

کراچی(ڈیلی  پاکستان آن لائن )روہڑی ریلوے اسٹیشن پر جان خطرے میں ڈال کر ٹرین کے انجن سے ’ بریک بلاک‘ چوری کرنے کی ویڈیو منظر عام  پر آئی ہے۔


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ چلتی ٹرین کے انجن کے سائیڈ سے لٹک جاتا ہے، بچے نے جان خطرے میں ڈال کر انجن سے بریک بلاک نکال کے باہر پھینکا اور پھر بعد میں کہیں اتر گیا۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کے انجنوں سے دو روز سے بریک بلاک نکالنے کی شکایات موصول ہورہی تھیں۔ان بچوں کو باقاعدہ چوری کرنے کی ٹریننگ دی جاتی ہے۔جس ٹرین سے بریک بلاک چوری ہوئے وہ لاہور سے کراچی جارہی تھی۔

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

buttons=(Accept !) days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !