عامر خان کے بعد فلم 3 ایڈیٹ کے مقبول اداکار بھی کورونا کا شکار ہوگئے


— Ranganathan Madhavan (@ActorMadhavan) March 25, 2021


 گزشتہ روز بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اب مقبول فلم 3 ایڈیٹس میں فرحان قریشی کا کردار نبھانے والے اداکار رنگا ناتھن مادھون بھی کورونا کا شکار ہوگئے۔

رنگاناتھن مادھون کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ شیئر کی گئی جس میں ان کا کہنا تھا کہ فرحان کو رانچو کی پیروی کرنی پڑے گی، اور وائرس ہمیشہ ہمارے پیچھے رہاہے لیکن اس بار وہ خونی (وائرس) پکڑا جا چکا ہے۔



رنگاناتھن مادھون نے لکھا کہ لیکن سب کچھ ٹھیک ہے اور ہم جلد ہی کورونا سے چھٹکارا پا لیں گے، اور اس جگہ پر ہم راجو (شرمن جوشی) کو اپنے ساتھ نہیں دیکھنا چاہتے۔

تھری ایڈیٹس کے اداکار نے اپنی پوسٹ میں مداحوں کے پیار پر ان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ میں تندرست ہوں۔


خیال رہے کہ گزشتہ روز عامر خان کے ترجمان نے تصدیق کی تھی کہ اداکار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ عامر خان کی حالت بہتر ہے اور وہ تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کر رہے ہیں۔ 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

buttons=(Accept !) days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !