غشی کے دورے اور دل کے عارضہ میں مبتلا نرس نے اپنے خواب کی تعبیر کیلئے ایسا کام کردکھایا کہ یقین کرنامشکل، مثال قائم کردی




 لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں دل کے عارضے میں مبتلا ایک نرس نے ’مس گریٹ بریٹن‘ کے مقابلہ حسن میں حصہ لے کر لوگوں کے لیے ایک مثال قائم کر دی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق برطانوی شہر شیفیلڈ کی رہائشی 26سالہ جیسیکا جونز ڈربی شر کے چیسٹرفیلڈ رائل ہسپتال میں آرتھوپیڈک نرس کے طور پر کل وقتی ملازمت کرتی ہے اور دل کی ایسی سنگین بیماری میں بھی مبتلا ہے جس کی وجہ سے اسے اکثر غشی کے دورے پڑتے رہتے ہیں۔ ایک طرف کل وقتی ملازمت اور دوسری طرف ایسا سنگین عارضہ، مگر جیسیکا جونز اس کے باوجود اپنے خوابوں کی تعبیر پانے کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔


جیسیکا جونز اس سے قبل ’مس شیفیلڈ‘ کے مقابلے میں بھی حصہ لے چکی ہے اور مس شیفیلڈ کا تاج اپنے سر پر پہن چکی ہے۔ جیسیکا کا کہنا ہے کہ ”مجھے ’پوسچرل ٹیکیکارڈیا سنڈروم‘ نامی دل کی بیماری لاحق ہے جس کی وجہ سے میں مہینے میں ایک سے دو بارغشی کا دورہ پڑتا ہے اور میں بے ہوش ہو کر گر جاتی ہوں۔ ایک بار تو میں گر کر ناک بھی تڑوا چکی ہوں۔ اس کے علاوہ بھی مجھے کئی چوٹیں آ چکی ہیں۔“

جیسیکا کا کہنا تھا کہ” مجھے بتایا گیا تھا کہ اس بیماری کی وجہ سے میں نرس نہیں بن سکتی لیکن میں نے اس ہدایت کو نظرانداز کیا اور آج میں نرس بن چکی ہوں۔ میں لوگوں کو دکھانا چاہتی ہوں کہ کس طرح ایسی بیماری کے ساتھ بھی اپنے خوابوں کی تعبیر کے لیے کوشش کی جا سکتی ہے اور خوشی کو محسوس کیا جا سکتا ہے۔ میں لوگوں سے کہتی ہوں کہ آپ جو بھی کرنا چاہتے ہیں، کریں۔ کسی بھی چیز کو اپنی منزل کی راہ میں رکاوٹ مت بننے دیں۔“

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

buttons=(Accept !) days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !